Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، جمعہ، 10 اکتوبر 2025

کِتابِ مُقادّس

اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔

زبور 34‏:6

خُداوند کے ایک فرِشتہ نے رات کو قَید خانہ کے دروازے کھولے اور اُنہیں باہر لا کر کہا کہ جاؤ ہَیکل میں کھڑے ہو کر اِس زِندگی کی سب باتیں لوگوں کو سُناؤ۔

اعمال 5‏:19‏-20

زبور 34 (کِتابِ مُقادّس)

3 میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔
ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔
4 مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا
اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔
5 اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے
اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔
6 اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی
اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔
7 خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف
اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے
اور اُن کو بچاتا ہے۔
8 آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔
مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے
9 خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مُقدّسو!
کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کُچھ کمی نہیں۔

Read more...(to top)

اعمال 5 (کِتابِ مُقادّس)

16 اور یروشلِیم کی چاروں طرف کے شہروں سے بھی لوگ بِیماروں اور ناپاک رُوحوں کے ستائے ہُوؤں کو لا کر کثرت سے جمع ہوتے تھے اور وہ سب اچّھے کر دِئے جاتے تھے۔
17 پِھر سردار کاہِن اور اُس کے سب ساتھی جو صدُوقیوں کے فِرقہ کے تھے حَسد کے مارے اُٹھے۔
18 اور رسُولوں کو پکڑ کر عام حوالات میں رکھ دِیا۔
19 مگر خُداوند کے ایک فرِشتہ نے رات کو قَید خانہ کے دروازے کھولے اور اُنہیں باہر لا کر کہا کہ
20 جاؤ ہَیکل میں کھڑے ہو کر اِس زِندگی کی سب باتیں لوگوں کو سُناؤ۔
21 وہ یہ سُن کر صُبح ہوتے ہی ہَیکل میں گئے اور تعلِیم دینے لگے
مگر سردار کاہِن اور اُس کے ساتِھیوں نے آ کر صدرعدالت والوں اور بنی اِسرائیل کے سب بزُرگوں کو جمع کِیا اور قَید خانہ میں کہلا بھیجا کہ اُنہیں لائیں۔
22 لیکن پیادوں نے پُہنچ کر اُنہیں قَید خانہ میں نہ پایا اور لَوٹ کر خبر دی۔
23 کہ ہم نے قَید خانہ کو تو بڑی حِفاظت سے بند کِیا ہُؤا اور پہرے والوں کو دروازوں پر کھڑے پایا مگر جب کھولا تو اندر کوئی نہ مِلا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

This poor man cried, and the Lord heard him and saved him out of all his troubles.

Psalm 34:6

During the night an angel of the Lord opened the prison doors and brought them out, and said, Go and stand in the temple and speak to the people all the words of this Life.

Acts 5:19-20

زبور 34 (English Standard Version)

3 Oh, magnify the Lord with me,
and let us exalt his name together!
4 I sought the Lord, and he answered me
and delivered me from all my fears.
5 Those who look to him are radiant,
and their faces shall never be ashamed.
6 This poor man cried, and the Lord heard him
and saved him out of all his troubles.
7 The angel of the Lord encamps
around those who fear him, and delivers them.
8 Oh, taste and see that the Lord is good!
Blessed is the man who takes refuge in him!
9 Oh, fear the Lord, you his saints,
for those who fear him have no lack!

Read more...(to top)

اعمال 5 (English Standard Version)

16 The people also gathered from the towns around Jerusalem, bringing the sick and those afflicted with unclean spirits, and they were all healed.
17 But the high priest rose up, and all who were with him (that is, the party of the Sadducees), and filled with jealousy
18 they arrested the apostles and put them in the public prison.
19 But during the night an angel of the Lord opened the prison doors and brought them out, and said,
20 “Go and stand in the temple and speak to the people all the words of this Life.”
21 And when they heard this, they entered the temple at daybreak and began to teach.
Now when the high priest came, and those who were with him, they called together the council and all the senate of the people of Israel and sent to the prison to have them brought.
22 But when the officers came, they did not find them in the prison, so they returned and reported,
23 “We found the prison securely locked and the guards standing at the doors, but when we opened them we found no one inside.”

Read more...(to top)