کلام، منگل، 14 مئی 2024

تُو کیوں خُدا سے جھگڑتا ہے؟ کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔ کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہے بلکہ دو بار۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔

ایوب 33‏:13‏-14

تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟

رومیوں 2‏:4